پاکستانی قومی اسمبلی میں  پیپلز پارٹی نے نون لیگ کی تحریک استحقاق کی حمایت کردی

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ڈی جی نیب کے خلاف نون لیگ کی تحریک استحقاق کی پیپلز پارٹی نے بھی تائید کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان قومی اسمبلی میں ڈی جی نیب کے خلاف نون لیگ کی تحریک استحقاق کی پیپلز پارٹی نے بھی تائید کردی ہے۔  پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک استحقاق کے حق میں کہا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایک افسر ارکان اسمبلی کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے، حکومت کے تنخواہ دار لوگوں سے احتساب نہیں چاہتے۔قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے تحریک استحقاق کی حمایت کی اور کہا کہ ممبران کے میڈیا ٹرائل کی اجازت دی تو یہ سلسلہ جاری رہے گا،آج ن لیگ والے ہیں کل کوئی اور ہوگا۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا اب نیب کی یہ پالیسی ہے کہ وہ صرف میڈیا ٹرائل کریں گے؟

News Code 1885481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =