پاکستان نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار پایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار پایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یونیسیف کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نومولود بچوں کی اموات کے لحاظ سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے جہاں ہر 22 ویں بچے کی پیدائش کے بعد ایک بچے کی موت ہوتی ہےجبکہ پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات 46 فیصد تک ہے۔ اس فہرست میں مزید 10 ممالک شامل ہیں جنہیں بچوں کی اموات کے لحاظ سے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ سال 2018 کی یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق دس بدترین ممالک میں پاکستان سمیت سینٹرل افریقن رپبلک، افغانستان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، مالی وغیرہ شامل ہیں۔

دوسری جانب بچوں کی پیدائش کے لحاظ سے دنیا کے سب سے محفوظ ترین ممالک میں جاپان پہلے نمبر پر ہے جہاں پیدائش کے وقت بچوں کی اموات کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ اس فہرست میں مزید 10 ممالک شامل ہیں جہاں نومولود بچوں کی پیدائش کے وقت ہائی جین کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

یونیسیف کی محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں جاپان سمیت سنگاپور، آئس لینڈ، فن لینڈ، سلووینیا، ایسٹونیا، کوریا اور نوروے وغیرہ شامل ہیں۔

News Code 1885477

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =