کشمیر میں بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ ترال میں بھارتی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید ایک علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ ترال میں بھارتی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید ایک علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کا محاصرہ کیا ،کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق محاصرے کے دوران بھارتی فورسزنے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کر دیا۔ کشمیرذرائع کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا،کشمیر انتظامیہ نے ترال، اونتی پورہ اور پامپور میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔

News Code 1885476

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =