نواز شریف کے خلاف نئی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کا فیصلہ

پاکستان میں احتساب عدالت نےفلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف نئی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں احتساب عدالت نےفلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف نئی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اس ضمن میں احتساب عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے۔دورانِ سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا اعتراض مسترد کر دیا اور نیب کی درخواست منظور کر تے ہوئے اسے نئی دستاویزات پیش کرنے کی اجازت دے دی۔

News Code 1885475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =