گوجرانوالہ پولیس کا منشیات فروشوں سے رابطوں کا انکشاف

پاکستان میں گوجرانوالہ پولیس ملازمین کے منشیات فروشوں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گوجرانوالہ پولیس ملازمین کے منشیات فروشوں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان پولیس ذرائع کے مطابق یہ انکشاف کانسٹیبل اعجاز کی رکارڈڈ ٹیلیفونک کال سامنے آنے پر ہوا،جس پر سی آئی اے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ملوث 3کانسٹیبلز کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں اعجاز، ریاض اور جبار شامل ہیں،یہ ملزمان ماہانہ بھتہ لے کر منشیات فروشوں کو تحفظ دیتے تھے۔ پولیس ذرائع  کے مطابق سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشوں کا موبائل ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے، جس کے ذریعہ مزید پولیس ملازمین کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ موبائل ڈیٹا کے ذریعے سامنے آنے والے ملازمین کو بھی جلد گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔پولیس افسران نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات بتائی جائیں گی۔

News Code 1885473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =