سعودی عرب کے محاصرے کی وجہ سے یمن کا دس سالہ بچہ شہید ہوگیا

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے الحدیدہ کا محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں غذائی قلت کی وجہ سے یمن کا ایک دس سالہ بچہ شہید ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے الحدیدہ کا محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں غذائی قلت کی وجہ سے یمن کا ایک دس سالہ بچہ شہید ہوگیا ہے۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ اس بچے کا نام آدم تھا جو غذائی قلت  اور غذائی خرابی کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ آدم ان 400 یمنی بچوں میں شامل تھا جو غذائی قلت کی وجہ سے کسی بھی وقت موت کا نوالہ بن سکتے ہیں۔

یمن کے صوبہ الحدیدہ  کوسعودی عرب نے گذشتہ کئی ماہ سے فوجی یلغار کا نشانہ بنا رکھا ہے لیکن اسے اس محاذ پر بھی تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

News Code 1885471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =