زمبابوے میں خوفناک  تصادم کے نتیجے میں  48 افراد ہلاک

زمبابوے میں دو بسوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زمبابوے میں دو بسوں کے درمیان ہونے والے خوفناک  تصادم کے نتیجے میں  48 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے اور مشرقی قصبے روساپے کے درمیان واقع سڑک پر دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 48 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے  ہیں ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے مقامی افراد  کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں قریبی ہسپتالوں میں پہنچائیں جبکہ سرکاری ہسپتال کے مردہ خانے میں جگہ کی کمی کے باعث غیر سرکاری مردہ خانے کی مدد لی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک ہوا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی تصاویر شائع کرنے کے لیے بالکل بھی مناسب نہیں ہیں۔

News Code 1885468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =