زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم، 47 افراد ہلاک

زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ دارالحکومت ہرارے اور مشرقی شہر روساپی کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسے زمبابوے کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث روساپی کے سرد خانہ میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال جون میں بھی زمبابوے میں قومی شاہراہ پر حادثے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1885444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =