افغانستان میں فورسز کے آپریشن میں 16 طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے 16 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے 16 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان فورسز اور غیر ملکی فورسز نے طالبان کے خلاف بغلان کے علاقے دند غوری میں مشترکہ آپریشن کیا،چار روز سے جاری آپریشن میں 16 طالبان شدت پسند ہلاک اور19  زخمی ہو گئے۔ آپریشن میں زمینی اور فضائی دونوں طرح کی کارروائی کی گئی۔ بغلان پولیس کے دعوے کے مطابق آپریشن کے دوران کئی گاؤں طالبان کے قبضے سے چھڑا لئے گئے ہیں۔

News Code 1885443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =