امریکی اٹارنی جنرل اپنے عہدے سے مستعفی

امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جیف سیشنز نے صدر ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں آپ کے حکم پر مستعفی ہورہاہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میتھیوجی ویٹا کر کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کردیا، امریکی صدر نے کہا عہدے پر مستقل تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں جیف سیشنز پر برہمی کا اظہار کیا تھا، کہا تھا کہ جیف سیشنز محکمہ انصاف کا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جیف سیشنز نے 2016 کے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے معاملے سے خود کو علیحدہ رکھا تھا، اس فیصلے پر صدر ٹرمپ اٹارنی جنرل سے ناراض تھے، اکثر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔

News Code 1885442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =