7 نومبر، 2018، 5:48 PM

ڈنمارک پولیس نے اہواز حملے کے حامیوں کو گرفتار کرلیا

ڈنمارک پولیس نے اہواز حملے کے حامیوں کو گرفتار کرلیا

ڈنمارک پولیس نے ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملے کی حمایت کرنے والے سہ رکنی گروہ کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اوٹاوا سیٹیزن کے حوالے سے نقل کا ہے کہ ڈنمارک پولیس نے ایران کے شہر اہواز میں 22 ستمبر کو فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملے کی حمایت کرنے والے سہ رکنی گروہ کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈنمارک پولیس کا کہنا ہے ان تین افراد نے دہشت گردوں کی حمایت کرکے ڈنمارک کے قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے جس پر انھیں دو سال قید یا جرمانہ کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اناافراد کا تعلق الحواز دہشت گرد گروہ سے ہے ۔ ڈنمارک پولیس نے ان افراد کے نام ظاہر نہیں کئے ہیں۔

News Code 1885439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha