امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کو واضح برتری حاصل

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ ڈیموکریٹ پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ ڈیموکریٹ پارٹی کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔  امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی پالیسیاں رد کرتے ہوئے ڈیموکریٹ پارٹی کو ووٹ دیئے ہیں جس نے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی نے ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز سے 26 نشستیں چھین لی ہیں اور ری پبلکنز کا آٹھ سالہ راج ختم کرکے اپنی حکمرانی قائم کرلی ہے۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کو 213 اور ری پبلکن کو 196 نشستوں پر برتری مل گئی ہے۔ ادھر امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز کا راج برقرار رہا جہاں ری پبلکن پارٹی کو 51 جبکہ ڈیموکریٹس کو 46 سیٹیں حاصل ہوئیں۔ 

News Code 1885434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =