افغانستان میں طالبان کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغانستان کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں موٹر سائیکل سوار طالبان دہشت گردوں نے دو مختلف پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 پوليس اہلکار ہلاک اور 3  زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

News Code 1885433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =