امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں 2 مسلمان خواتین بھی کامیاب

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 مسلمان خواتین بھی منتخب ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 مسلمان خواتین بھی منتخب ہوئی ہیں۔

کے تارک وطن والدین کے ہاں پیدا ہونے والی سماجی کارکن رشیدہ طالب ڈیٹرائٹ سے منتخب ہوئی ہیں۔ دونوں نو منتخب خواتین ارکان کا تعلق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ الہان اور رشیدہ طالب کے انتخاب کے بعد امریکی کانگریس میں مسلمان ارکان کی تعداد تین ہوگئی ہے۔  ادھر اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی اور سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

News Code 1885431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =