پاکستانی وزیراعظم کا قوم سے خطاب منسوخ

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین پر قوم کواعتماد میں لینے کیلئے آج قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے قوم کو چین سے ہونے والے معاہدوں سے آگاہ کرنا تھا جبکہ ملک میں ہونے والے احتجاج اور اس سے ہونے والے نقصانات پر بھی بات کرنا تھی۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے تاہم اس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں جبکہ نئی تاریخ یا وقت سے متعلق بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

News Code 1885413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =