اسرائیلی فوج کے تشدد کی وجہ سے زخمی فلسطینی نوجوان شہید

غزہ کی پٹی سے شدید زخمی حالت میں گرفتار فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے تشدد کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے شدید زخمی حالت میں گرفتار فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے تشدد کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔ وسطی غزہ میں ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک 17سالہ فلسطینی لڑکے عماد خلیل شاھین کو شدید زخمی ہونے کے باوجود ایک ہیلی کاپٹر میں اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا، جہاں اس پر وحشیانہ تشدد اور حالت بگڑنے پر سورو کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال منتقل کرتے ہی تشدد اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ادھر شاہین کے اہل خانہ نے بھی اپنے بیٹے کی اسرائیلی فوج کے زیرحراست تشدد کے نتیجے میں شہادت کی شدید مذمت کی تاہم شہید کے اہل خانہ نے کہاکہ انہیں سرکاری طورپر شاہین کی شہادت کی اطلاع نہیں ملی۔

News Code 1885411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =