کیمرون وہابی دہشت گردوں نے استید سمیت 79 طلباء کو اغوا کرلیا

کیمرون میں دہشت گردوں نے ایک بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے پرنسپل، استاد اور ڈرائیور سمیت 79 طلبا کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیمرون میں دہشت گردوں نے ایک بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے پرنسپل، استاد اور ڈرائیور سمیت 79 طلبا کو اغوا کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک کیمرون کے شمال مغربی شہر بامیندا میں دہشت گردوں نے بورڈنگ اسکول پر حملہ کرکے پرنسپل اُن کے ڈرائیور، ایک استاد اور 79 طلبا کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ اسکول کے بچوں کے عمریں 10 سے 14 سال ہیں۔

اغواکاروں کی جانب سے مغویوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے جس میں تمام بچوں کو ایک چھوٹے سے کمرے میں سہما ہوا دیکھا جا سکتا ہے، خوفزدہ بچے بلبلا کر رو رہے تھے جب کہ ویڈیو بنانے والا شخص انہیں زوردار آواز سے دھمکا رہا تھا۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے آخر میں موبائل کیمرہ اپنی جانب کرلیا جس سے اس کی شکل بھی ویڈیو میں آگئی۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں اغوا کاروں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے تاہم کیمرون کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اغوا کاروں نے بچوں کی رہائی کے بدلے تاوان کے بجائے اسکول کو مکمل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت اور اغوا کاروں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

News Code 1885396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =