امریکی  نائب وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئیں

امریکی خاتون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی  خاتون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں خطے کی صورتحال،افغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیاجائےگااس کے علاوہ پاک امریکاتعلقات پربھی بات چیت متوقع ہے۔

News Code 1885389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =