امریکی نائب وزیر خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گی

امریکی خاتون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی  خاتون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی جہاں وہ وزیر خزانہ اسد عمر اور دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گی، ملاقاتوں میں ایلس ویلز امریکہ کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا پر تبادلہ خیال کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

News Code 1885386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =