کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں جاری

برطانوی پارلیمانی گروپ نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمانی گروپ نے ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیدیا ہے۔ برطانوی پارلیمانی گروپ نے جموں و کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ جیسے کالے قوانین کی آڑ میں انڈین آرمی کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے جب کہ رپورٹ میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان ظالمانہ قوانین کو ختم کرے۔ رپورٹ میں کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنز کے آزادانہ استعمال پر فوری پابندی اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیوں کی مرتکب بھارتی فوج کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں جموں و کشمیر میں موجود گمنام اور اجتماعی انسانی قبروں کی شناخت اور ان کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشتبہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو معلومات تک مکمل رسائی دی جائے۔

News Code 1885379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =