لاہور میں پولیس افسر قاتلانہ حملے میں ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے لاہور شہر میں ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمود قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے لاہور شہر میں ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمود قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگ محل زاہد محمود پر نامعلوم کار سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقلی کے وقت راستے میں ہی  جاں بحق ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر زاہد محمود مریدکے میں اپنے گھر سے لاہور جارہے تھے، ان کے ہمراہ گن مین اور ڈرائیور بھی گاڑی میں موجود تھے جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ادھر واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

News Code 1885377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =