کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف

کشمیری میڈیا کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایکس پریس نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ کشمیری میڈیا نے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں یہ رپورٹ دی ہے۔ شوپیاں میں گزشتہ روز دو علیحدگی پسند کشمیریوں کی ہلاکت میں بھی کیمیکل ہتھیار استعمال ہوئے۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے۔ حریت قیادت نے کہا ہے کہ نہتے عوام پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کیخلاف جرم ہے۔

News Code 1885341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =