اسلام آباد میں  پولیس نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قائداعظم یونیورسٹی کے باہر سے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے تھانے سیکریٹریٹ کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قائداعظم یونیورسٹی کے باہر سے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سےایک کلو چرس برآمد ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم بلال کو پہلے سے گرفتار ہوئے نائیجیرین باشندوں کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث تھا اور موٹر سائیکل میں چرس چھپا کر لے جا رہا تھا۔

News Code 1885321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =