ایران نے گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ کو مغلوب بنا رکھا ہے/ امریکہ پہلے سے بہت  زیادہ کمزور

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب میں گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ کی تمام سازشوں اور چیلنجوں کو مغلوب بنا رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 آبان سامراجی طاقتوں سے مقابلے کے دن کی مناسبت سے بعض مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب میں گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ کی تمام سازشوں اور چیلنجوں کو مغلوب بنا رکھا ہے۔ اللہ تعالی کی مدد سے ایران نے گذشتہ 40 برسوں میں امریکہ کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا ہے اور آئندہ بھی امریکہ کو شکست سے دوچار ہونا پڑےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کی تمام سازشوں کا مقصد ایران پر دوبارہ تسلط قائم کرنا تھا ۔ ایران کے خلاف امریکہ کی فوجی سازشوں کا مقصد ، اقتصادی پابندیوں کا مقصد اور خطے کے ممالک کو ایران کے خلاف اکسانے کا مقصد صرف یہی تھا کہ وہ دوبارہ ایران کو اپنی مٹھی میں لینا چاہتا تھا لیکن ایرانی حکومت اور عوام نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعہ اس سلسلے میں امریکہ کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران اور امریکہ کے درمیان گذشتہ 40 برسوں سے جاری چیلنجوں میں اللہ تعالی نے ہمیشہ ایران کو فتح سے ہمکنار کیا اور امریکہ کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی طاقت کے زوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج کا امریکہ 40 سال قبل والے امریکہ سے کہیں زیادہ کمزور اور ضعیف ہے۔ آج امریکہ کے کسی بھی فیصلے کو دنیا میں پسند نہیں کیا جاتا ۔ آج امریکہ کو صرف ایران نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک کی مخالفت کا سامنا ہے کوئی بھی ملک امریکہ کی منہ زوری کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کے موجودہ صدر کی احمقانہ حرکتوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا: امریکہ کے موجودہ صدر نے امریکہ کی باقی ماندہ عزت و آبرو کو بھی ختم کردیا ہے۔ امریکہ  دنیا میں سب سے بڑا مقروض ملک ہے جس پر 15 ٹریلین ڈالر کا قرضہ ہے اور جسے سالانہ بجٹ میں 800 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔

News Code 1885316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =