امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ متعصب رویہ اختیار کیا جاتا ہے

امریکی اداروں کی جانب سے کیے گئے سروے میں 74 فیصد امریکیوں نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ متعصب رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اداروں کی جانب سے کیے گئے سروے میں 74 فیصد امریکیوں نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ متعصب رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ امریکہ فاؤنڈیشن اور امریکن مسلم انیشی ایٹو کے مشترکہ سروے میں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جوابات میں دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ امریکہ کی کثیر آبادی مسلمانوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے. صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں مسلمانوں کے خلاف منفی رائے میں اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق 56 فیصد امریکی اسلام کو امریکی تہذیب سے مطابقت رکھنے والا مذہب سمجھتے ہیں تاہم 42 فیصد امریکی اسلام کو امریکی کلچر سے متصادم قرار دیتے ہیں جب کہ 60 فیصد امریکی مسلمانوں کو محب وطن سمجھتے ہیں اور 38 فیصد کے نزدیک مسلمان امریکہ سے مخلص نہیں۔

سروے میں 74 فیصد امریکی کی رائے تھے کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف متعصب رویہ رکھا جاتا ہے تاہم 56 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں انتہا پسندی عروج پارہی ہے۔ اسی طرح حکمراں جماعت ریپبلکن کے حامیوں میں سے 71 فیصد نے اسلام کو امریکی تہذیب سے متصادم قرار دیا اور 56 فیصد ریپبلکن اپنے پڑوس میں تعمیر ہونے والی نئی مسجد سے خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔

News Code 1885296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =