آزاد جموں و کشمیر میں بیوی نے شوہر اور دو بچوں کو قتل کردیا

پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے علاقے راولا کوٹ سٹی تھانے کی حدود میں ہاری حسین کوٹ گاؤں میں خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بچوں کوقتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام  جموں و کشمیر کے علاقے راولا کوٹ سٹی تھانے کی حدود میں ہاری حسین کوٹ گاؤں میں خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بچوں کوقتل کردیا ہے۔ ضلع پونچھ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چوہدری محمد امین کا کہنا تھا کہ 40 سالہ نسرین اختر نے تفتیش کے دوران پہلے جرم سے انکار کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔مقتولین کی شناخت 45 سالہ محمد طارق اور ان کے بچے، 9 سالہ ماہ نور اور 6 سالہ بلال کے نام سے کی گئی۔

ایس ایس پی کے مطابق مقتول طارق کے رشتہ دار محمد عارف کی درخواست پر واقعے پر پینل کوڈ کی دفعہ 302، 324، 337 اور 436 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

News Code 1885276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =