پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستانی حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے اضافے کے بعد 112 روپے 94 پیسے فی لیٹرجب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

News Code 1885259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =