پاکستان بھر میں سید الشہداء کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

آج پاکستان بھر میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج پاکستان بھر میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں آج نکلنے والے جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ لاہورمیں تعزیہ کا مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہو گا، جلوس کی سکیورٹی کے لئے 12 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔  جلوس کے روٹ میں شامل تجارتی مراکز عارضی طور پر بند ہیں۔ سی سی پی اولاہورذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جائے گا، مرکزی کنڑول روم سے سیکیورٹی امور پر نظر رکھی جائے گی جب کہ چہلم کے جلوسوں کی سکیورٹی کے پیش نظر آج (منگل) کو ملک کے چاروں صوبوں میں موبائل فون سروس صبح 9بجے سے رات 9بجے تک معطل رہے گی۔ حضرت امام حسین  علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں آج کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اور کالج بند ہیں۔

News Code 1885198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =