لکھنو میں پولیس کانسٹبل کے بیٹے کو ایس پی تعینات کردیا گیا

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنو میں پولیس کانسٹبل کے بیٹے کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) تعینات کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنو میں پولیس کانسٹبل کے بیٹے کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) تعینات کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق لکھنو پولیس کے کانسٹبل جناردن سنگھ کے بیٹے انوپ کمار سنگھ کو حال ہی میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تعینات کیا گیا ہے، کانسٹبل سنگھ کا تھانہ اُسی علاقے کی حدود میں آتا ہے جہاں ان کے بیٹے انوپ کو ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔کانسٹبل جناردن سنگھ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے کی سینئر پوسٹ پر تعیناتی پر فخر ہے، جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنے بیٹے کے ماتحت کام کرنا اچھا لگ رہا ہے۔

ادھر ایس پی انوپ کمار سنگھ نے ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو الگ رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ " ہر شخص کی اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی ہوتی ہے، ہم اپنے عہدوں سے وابستہ توقعات کے مطابق کام کریں گے۔"

News Code 1885192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =