تائیوان میں ٹرین پٹڑی سے اترنے سے 17 مسافر ہلاک

تائیوان میں مسافر بردار ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث 17 مسافر ہلاک اور 137 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان میں مسافر بردار ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث 17 مسافر ہلاک اور 137 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تائیوان کی کاؤنٹی یلان میں برق رفتار ٹرین خوف ناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 17 مسافر ہلاک اور 137 زخمی ہوگئے، ٹرین میں 366 مسافر سوار تھے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News Code 1884979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =