اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ لگ گئی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ کے اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی ہے البتہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ کو پھیلنے سے روک دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ کے اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی ہے البتہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ کو پھیلنے سے روک دیا ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ کی نوعیت شدید ہے جس کے لیے ریسکیو کی نوگاڑیاں روانہ کی گئیں تاہم ریسکیوعملہ نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے،ریسکیو کی بروقت کاروائی سے دوکاندار بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں۔ ریسکیو کی گاڑیوں اور سی ڈی اے کے ٹینکرز نے موقع پر بروقت پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔

آگ لگنے سے مجموعی طور پہ پندراں دکانوں کا سامان جل کے راکھ ہو گیا ہے، متاثرہ دکانوں میں شاپنگ بیگ، ڈیکو ریشن پیسس اور پلاسٹک کی تھیلوں کی دکانیں شامل ہیں۔

News Code 1884826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =