عمران خان کا وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی پربرہمی کا اظہار

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ اسد عمر کو ہوم ورک کر کے جانا چاہیے تھا ،پیشگی منصوبہ بندی نہ ہونے اور آئی ایم ایف سے رجوع کرنے میں پس و پیش سے نقصان ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے رجوع کے معاملے میں ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے عوامی رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ اقتصادی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ قوم سے خطاب کریں گے اور انہیں روشن مستقبل کی نوید بھی سنائیں گے۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم قوم کو بتائیں گے کہ موجودہ حکومت معاشی بحران پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کو بحران سے نکالا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے سمیت سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر بھی حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ حکومت نے گزشتہ روز مالی امداد کے لیے آئی ایم ایف سے باضابطہ درخواست کی ہے۔

News Code 1884729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =