ٹرمپ کے ایک جملے سے دنیا  اربوں ڈالر سے محروم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک جملے سے دنیا نے اربوں ڈالر کھودیئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک جملے سے دنیا نے اربوں ڈالر کھودیئے ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر شرح سود میں اضافے کے فیصلے پر امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو سے ناراض ہوگئے ۔

ناراضی کی حالت میں امریکی صدر نے کہہ دیا کہ ’ یہ بینک پاگل ہوگیا ہے‘ ٹرمپ کے اس ایک جملے کے بعد ہلچل مچ گئی ۔بڑے بڑے سرمایہ کاروں نے امریکی صدر کے بیان کے بعد اپنے شیئرز بیچ دیے اور اسٹاک مارکیٹوں سے رقم نکلوالی ۔سرمایہ کاروں کے اس اقدام کے باعث عالمی معیشت اربوں ڈالر سے محروم ہوگئی ۔

News Code 1884728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =