فیصل آباد میں دو شادی شدہ بہنوں کا قتل

پاکستان کے شہر فیصل آباد کے علاقے امین پارک کے ایک گھر میں دو بہنوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد کے علاقے امین پارک کے ایک گھر میں دو بہنوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیاہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق صبا اور ثناء نامی دونوں خواتین آپس میں بہنیں تھیں جن کی شادی دو بھائیوں سے ہوئی تھی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں خواتین کے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا۔ دونوں بہنیں ایک ہی گھر میں بیاہی ہوئی تھیں۔دونوں خواتین کے شوہروں نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کے وقت کام سے واپس آئے تو گھر میں لاشیں دیکھ کر شور مچایا اور پولیس کو اطلا ع دی۔

News Code 1884711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =