بھارت اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

بھارتی اور پاکستانی فوج کے درمیان سیالکوٹ سیکٹر کے گاؤں سکھیال میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اور پاکستانی فوج کے درمیان  سیالکوٹ سیکٹر کے گاؤں سکھیال میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں ایک شہری زخمی ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے گاؤں سکھیال میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کھیت میں کام کرنے والا محمد حنیف نامی شہری شدید زخمی ہوگیا، محمد حنیف کو سی ایم ایچ اسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔

News Code 1884709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =