ترک وزیر خارجہ کی عراقی وزير اعظم سے ملاقات

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے وزير خارجہ چاوش اوغلو نے عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہرخبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے وزير خارجہ چاوش اوغلو نے عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں عراق کے وزير اعظم نے عراق اور ترکی کے باہمی تعلقات کو قوی ، مضبوط اور ممتاز قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اس ملاقات میں ترک وزير خارجہ نے بھی کہا کہ ترکی عراق کی ہر قسم کی حمایت کرنے کے لئے آمادہ ہے اور انقرہ و بغداد کے درمیان تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کا حواہاں ہے۔

News Code 1884707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =