سعودی عرب  کے ہوائی حملوں میں یمنی بچوں کا قتل عام

اقوام متحدہ کی بچوں کے حقوق کی کمیٹی یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ ہوائی حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمنی بچوں کا قتل عام کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں بچوں کے حقوق کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں یمن پر سعودی عرب کے بہیمانہ ہوائی حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمنی بچوں کا قتل عام کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی بچوں کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں میں اب تک 1248 یمنی بچے شہید ہوئے ہیں جن کی تعداد ہوائی حملوں میں نشانہ بننے والےعام شہریوں کی نسبت 20 فیصد ہے۔ اقوام متحدہ کی کمیٹی نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر فوجی اہداف پر حملوں کو ختم کرکے یمنی بچوں کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دے۔

News Code 1884704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =