سابق وزیراعظم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کی احتساب عدالت نے پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف نیب ریفرنس پر کیس کی سماعت ہوئی، اختیارات سے تجاوز سے قومی خزانے کو نقصان کے  ریفرنس پر کیس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی، عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر نامزد ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ملزم عارف الدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔

News Code 1884702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =