رہبر معظم کی روزگار ، مہنگائی اور بینکی مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے روزگار ، مہنگائی اور بینکنگ جیسی بعض اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اور فیصلوں پر تاکیدکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے روزگار ، مہنگائی اور بینکنگ جیسی بعض اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اور فیصلوں پر تاکیدکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں تینوں قوا کے سربراہان اور اعلی حکام کا بعض اقتصادی موضوعات پر ڈھائی گھنٹے تک  اجلاس جاری رہا جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے روزگارکی فراہمی ، مہنگائی کے خاتمہ  اور بینکنگ جیسے بعض اقتصادی امور اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات پر تاکید کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس اجلاس میں حکومت پر دلسوز اقتصادی ماہرین  کے نظریات  کو عملی جامہ پہنانے زوردیتے ہوئے فرمایا: موجودہ اقتصادی شرائط میں ملک کے دلسوز اور ہمدرد اقتصادی ماہرین کی ذمہ داریاں دوچنداں ہوجاتی ہیں اور حکومت کو ان کے نظریات اور تجاویز پر عمل کرنے کے سلسلے یمں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملک میں موجود تمام مشکلات کا راہ حل موجود ہیں اور ہمیں اپنی اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں پر بھر پور توجہ دینی چاہیے۔

News Code 1884698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =