سکھر میں گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے سکھر میں گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے سکھر میں گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق جب کہ  3 زخمی ہوگئے ہیں۔ سکھر میں صالح پٹ کے علاقے آر ڈی 159 دیہہ بھاروڑو میں گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ملبہ ہٹاکر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 بچیاں شامل ہیں جب کہ اہل علاقہ کے مطابق گھر کی دیوار خستہ حالی کے باعث گری۔

News Code 1884691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =