سمندری طوفان مائیکل فلوریڈا سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا جس نے پوری ریاست میں تباہی مچا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا جس نے پوری ریاست میں تباہی مچا دی۔ طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ طوفان سے ایک شخص ہلاک، کئی زخمی جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بیشتر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ بجلی اور موصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا، تعلیمی ادارے، دفاتر اور کئی ایئرپورٹس بھی بند کر دیے گئے۔ 2 لاکھ گھر اور کاروباری ادارے بجلی سے محروم ہوگئے تاہم کیٹگری 5 کے طوفان مائیکل کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

امریکی حکام نے ریاست فلوریڈا میں 5 لاکھ افراد کو فوری علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ حکام کے مطابق طوفان سے سمندری لہریں 14 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جب کہ سمندری طوفان سے صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ اس کے علاوہ فلوریڈا میں سمندری طوفان پر جارجیا اور الابامہ میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل امریکا کی 50 سالہ تاریخ کا بدترین سمندر طوفان ہے اور مائیکل طوفان سے اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے۔

News Code 1884689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =