خاشقجی کی تلاش میں مدد کرنے کو تیار ہیں، مائیک پنس

امریکہ نے استنبول میں لاپتہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی تلاش میں مدد کی پیش کش کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے استنبول میں لاپتہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی تلاش میں مدد کی پیش کش کردی۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ریڈیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن لاپتہ سعودی صحافی کی تلاش میں ریاض  کی ہر طرح مدد کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی خاندان کے سخت ناقد جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے گئے تھے لیکن تاحال واپس نہیں لوٹے۔ ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا ہے تاہم سعودی حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔

News Code 1884688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =