انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلہ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز بالی کے سمندر میں 40 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ انڈونیشی حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے باعث جاوا جزیرہ کے مشرقی علاقے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا میں شدید زلزلے اور ہولناک سونامی کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد شہری لاپتا ہیں جب کہ تباہ کن سونامی میں 1763 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

News Code 1884687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =