گوئٹے مالا، سابق نائب صدر روکسانہ بلدیٹی کو 15 سال قید کی سزا

گوئٹے مالا کی سابق نائب صدر روکسانہ بلدیٹی کو ’میجک واٹر‘ اسکینڈل میں کرپشن الزامات ثابت ہونے پر 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گوئٹے مالا کی سابق نائب صدر روکسانہ بلدیٹی کو ’میجک واٹر‘ اسکینڈل میں کرپشن الزامات ثابت ہونے پر 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گوئٹے مالا کی عدالت میں میجک واٹر اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق نائب صدر روکسانہ بلدیٹی، اُن کے بھائی اور دیگر 8 افراد کو کرپشن الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

گوئٹے مالا کی 56 سالہ سابق نائب صدر روکسانہ بلدیٹی پر جھیلوں کو صاف کرنے کے لیے قائم ریاستی فنڈ میں سے کروڑوں ڈالرغبن کا الزام تھا۔ آلودہ جھیلوں کو صاف کرنے کا ٹھیکا اسرائیل کی انجینیئرنگ کمپنی کو دیا گیا تھا تاہم فنڈ میں سے کروڑوں ڈالر ایک اور کمپنی اور چند افراد کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔

واضح رہے کہ روکسانہ بلدیٹی نے 2012 میں نائب صدر کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم کرپشن الزامات سامنے آنے پر شدید عوامی دباؤ کے باعث انہیں 2015 میں مستعفی ہونا پڑا تھا۔

News Code 1884686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =