افغانستان میں انتخابی امیدوار پر خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں ایک انتخابی امیدوار پر خودکش حملے کے نتیجے میں امیدوار سمیت 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں ایک انتخابی امیدوار پر خودکش حملے کے نتیجے میں امیدوار سمیت 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلمند کے صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے صالح محمد اچکزئی کے انتخابی دفتر میں خود کو دھماکے سے اڑایا، افغانستان میں 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے ہیں، طالبان نے انتخابات کو ناکام بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان بھر میں جاری پُرتشدد واقعات اور جھڑپوں کے سبب رواں برس کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

News Code 1884672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =