یوکرائن میں نیٹو رکن ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز

یوکرائن نے امریکہ اور مغربی دفاعی عسکری اتحاد نیٹو کے دیگر متعدد رکن ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن نے امریکہ اور مغربی دفاعی عسکری اتحاد نیٹو کے دیگر متعدد رکن ممالک کے ساتھ  فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کی  وزات دفاع کے مطابق فوجی مشقوں میں ایئر فورسز بڑے پیمانے پر حصہ لیں گی۔ مغربی یوکرائن میں ہونے والی یہ مشقیں 19اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ امریکہ، برطانیہ، ہالینڈ، پولینڈ اور رومانیہ کے 700 کے قریب فوجی بھی ان مشقوں کا حصہ ہیں،ان مشقوں کا مقصد ایئر فورسزکو بڑے پیمانے پر تربیت فراہم کرنا ہے۔

News Code 1884666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =