ایران کا اسرائیل کو انتباہ/درندگی اسرائیل کے خصائص میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کو وحشی اور درندہ صفت حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وحشیانہ اقدامات اور درندگی اسرائیل کے خصائص میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے اسرائیل کوظالم و جابر ، وحشی اور درندہ صفت حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ اقدامات اور درندگی اسرائیل کے خصائص میں شامل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائيلی صدر کی جانب سے ایرانی قوم کی توہین پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم تاریخ ساز قوموں میں شامل ہے۔ ایرانی قوم کی شجاعت اور ثقافت زبان زد خاص و عام ہے ۔ ایرانی حکومت کی تشکیل میں ایرانی قوم کا بنیادی اور اساسی کردار ہے ایرانی قوم جمہوریت کے راستے پر گامزن ہے۔ قاسمی نے کہا کہ صہیونیوں کا حضرت موسی (ع) کی امت سے کوئی تعلق نہیں صہیونی فاشسٹ ہیں اور ان کاموسی کلیم اللہ کے ماننے والوں سے کوئي ربط  نہیں ،جبکہ ایرانی قوم حضرت موسی کے ماننے والی اقلیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔حالانکہ صہیونی عقل و خرد ، اخلاق و ادب سے عاری اور انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

News Code 1884542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =