سپاہ کے میزائلوں نے بڑی دقت کے ساتھ  دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائلوں نے شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بڑی دقت کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے اعلان کیا ہے کہ  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائلوں نے شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بڑی دقت کے ساتھ  نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران نے دہشت گردوں کے شام میں ٹھکانے کو تباہ کرکے واضح کردیا ہے کہ ایران کی سلامتی کے خلاف اقدام کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا اور انھیں منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔

News Code 1884475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =