ایران کا دہشت گردوں کی گولیوں کا بیلسٹک میزائلوں سے جواب /داعش کے بعض اہم کمانڈر ہلاک

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اہواز میں دہشت گردوں کی گولیوں کا بیلسٹک میزائلوں سے منہ توڑ جواب دیا ہے ایرانی میزائل شام میں امریکی فوج کے زیر قبضہ علاقہ کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر داغے گئے ہیں۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اہواز میں دہشت گردوں کی گولیوں کا بیلسٹک میزائلوں سے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ جنرل باقری نے کہا کہ ایرانی میزائل شام میں موجود امریکی فوج کے زیر قبضہ علاقہ کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر داغے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم انٹلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے کہ شام میں فرات کے مشرق میں موجود دہشت گرد اہواز حملے میں ملوث ہیں ۔ جنھیں امریکہ اور بعض علاقائی عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے لہذا ہم نے دہشت گردوں کے کمانڈ سینٹر کو میزائلوں سے تباہ کیا اس حملے میں داعش دہشت گردوں کے بعض اعلی کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ جنرل باقری نے کہا کہ امریکہ نے ان دہشت گردوں کو شام کے صوبہ دیر الزور سے فرات کے مشرق میں جمع کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ایران نے گولیوں کا جواب بیلسٹک میزائلوں سے دے کر دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے ایران میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کی تو انھیں سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

News Code 1884436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =