سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے قطر پر شدید الزامات

سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے قطر پر تاریخی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سعودی عرب ، بحرین، امارات اور کویت کے مخالفین کی حمایت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے قطر پر تاریخی  الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قطر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سعودی عرب ، بحرین، امارات اور کویت کے مخالفین کی حمایت کررہا ہے۔

عادل الجبیر نے کہا کہ قطر نوے کی دہائی سے دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے قطر اخوان المسلمین کے فروغ کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے ،قطر کیوں اخوان المسملین کی حمایت اور مدد کررہا ہے؟ عادل االجبیر نے کہا کہ قطر نے وہابی تکفیری گروہوں کو تشکیل دیا ، قطر نے الہجرہ ، القاعدہ اور النصرہ محاذ کو تشکیل دیا ۔

سعودی وزير خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطری ٹی وی چینل ایسے علماء کو گفتگو کاموقع فراہم کرتے ہیں جو خودکش حملوں کو جہاد سے تعبیراور ان کی توجیہ کرتے ہیں اور عملی طور پر دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔ قطر دہشت گرد گروہوں کو پناہ دے رہا ہے اور یہ غلط ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ عاد الجبیر نے کہا کہ جزیرۃ العرب میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کا رہنما الناشری سن 2000 میں قطر پاسپورٹ کے ذریعہ سعودی عرب میں داخل ہوا۔ ہم نے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے پاس قطری پاسپورٹ تھے۔

News Code 1884355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =